ایس پی انوسٹی گیشن بادشاہ حضرت کا کہنا ہے کہ اہم ملزم کو آج اے ٹی سی سوات میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سوات کے علاقے مدین میں جلاؤ گھیراؤ اور تھانے پر حملے کا یہ مطلوب ملزم ہے جسے گرفتار کیا گیا ہے۔ ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں مزید 10 اور مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ مدین واقعے سے متعلق 2 مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج ہیں، ایک ایف آئی آر مبینہ توہین کے مرتکب شخص کے خلاف اور دوسری حملہ آوروں کے خلاف درج ہے۔ اُدھر اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے سوات واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی گھناؤنا فعل ہے۔ کسی بھی فرد، یا گروہ کو شرعی، قانونی اور اخلاقی طور پر کسی بھی شخص کو سزا کی اجازت نہیں۔ سوات، سرگودھا، جڑانوالہ اور سیال کوٹ کا عمل کسی طرح شرعی نہیں۔ یاد رہے کہ20 جون کو سوات کے علاقے مدین میں لوگوں نے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں ایک سیاح سلیمان کو تشدد کا نشانہ بنا کر جلا ڈالا تھا۔
Discussion about this post