بھارتی دارالحکومت دلی میں سواتی مالیوال کے ساتھ یہ ناخوشگوار واقعہ ایسا پیش آیا ہے کہ دیگر خواتین بھی سہم کر رہ گئی ہیں۔ بدھ کی رات جب سواتی گھر جانے کے لیے دفتر سے باہر نکلیں تو نشے میں دھت ایک کار ڈرائیور نے پہلے ان سے چھیڑ چھاڑ کی اور پھر انہیں زبردستی گاڑی میں بیٹھنے کی جستجو کرتا رہا۔ خوف ناک بات تو یہ ہے کہ اس ڈرائیور نے سواتی کا ہاتھ کھڑکی میں پھنسایا اور شیشہ چڑھا کر گاڑی کو کم از کم 15 کلو میٹر تک دوڑاتا رہا۔ خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے جب شور مچایا تو ان کی جان بخشی گئی۔ پولیس کو اطلاع دی گئی تو اُس نے خفیہ کیمروں کی مدد سے 47 برس کے ہریش چند کو گرفتار کرلیا ہے جو بھارتی فوج کے جنرل کا بیٹا بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے ہریش کے لیے 14 دن کا عدالتی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

دوسری جانب اس واقعے کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج اور مذمت کی جارہی ہے۔ سواتی کہتی ہیں کہ دہلی خواتین کے لیے شکار گاہ بنتی جارہی ہے۔ اندازہ لگایا جاسکتا ہے جب خواتین کمیشن کی سربراہ محفوظ نہیں تو دفاتر میں کام کاج کرنے والی لڑکیاں کس قدر غیر محفوظ ہوں گی۔
#WATCH | DCW chief narrates incident where she was molested & dragged by an inebriated man after her hand got stuck in his car’s window
"…He dragged me for 10-15m. A man from my team & I screamed & then he left me. Had he not, something like Anjali would’ve happened to me….” pic.twitter.com/bVnXcinjPq
— ANI (@ANI) January 19, 2023
Discussion about this post