ڈونیڈن میں بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو ایک بار پھر پاکستان کا آغاز بہتر نہ ہوسکا۔ حسن نواز صفر اور محمد حارث 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عرفان نیازی 11 اور خوشدل شاہ 2 رنز ہی بناسکے۔ سلمان علی آغا نے 46 اور شاداب خان نے 26 رنز بناکر پاکستان کا اسکور بہتر کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے بھی آخر میں 22 رنز اسکور کیے۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔
جواب میں ہدف کے تعاقب میں کیوی اوپنرز نے انتہائی جارحانہ شروعات کی اور محض 4 اوورز میں ہی ٹیم کا اسکور 50 تھا، 22 گیندوں پر 45 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلنے والے ٹم سیفرٹ کی اننگ جلد ہی اختتام کو پہنچی۔ فن ایلن نے بھی 16 گیندوں پر 38 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔،دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد کیوی بلے بازوں کے رنز بنانے کی اوسط میں کمی آئی لیکن عمدہ آغاز ملنے کی وجہ سے انہیں زیادہ مشکل پیش نہ آئی اور نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 14ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کیویز کو پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے
Discussion about this post