غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 9 جون کو پاکستان اور بھارت کے اہم میچ سے پہلے نیویارک انتظامیہ نے سیکورٹی بڑھا دی ہے اور یہ سب کچھ اس لیے کیا گیا کیونکہ کچھ دھمکی آمیز رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ ان رپورٹس کے حوالے سے ابھی کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ نیویارک گورنر آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صورت حال پر نظر رکھی ہوئی اور انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق ابھی دہشت گردی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچول کا مزید کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے حکام کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ ایونٹ کسی ناخوشگوار واقعے کے بغیر مکمل ہو جائے۔ عوامی تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں کہ کرکٹ ورلڈ کپ محفوظ اور یادگار ثابت ہو گا۔ اُدھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے دوران تمام مقامات پر سیکیورٹی سخت ہو گی۔ سب کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور ایونٹ کے لیے ایک جامع اور مضبوط سیکیورٹی پلان ہے۔ دوسری جانب ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران نیو یارک میں ایک تنظیم کی جانب سے حملے کی دھمکی کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔
Discussion about this post