تائیوان میں زلزلے سے بلند عمارتیں گرنے سے 4 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ زلزلہ تائیوان کے مقامی وقت کے مطابق صبح 7.58 بجے آیا، زلزلے کا مرکز ہوالین شہر سے تقریباً 18 کلومیٹر جنوب میں تھا، امریکی جیولوجیکل سروے نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7.4 کی، جبکہ تائیوان کی اپنی زلزلے کی نگرانی کرنے والی ایجنسی نے اس کی شدت 7.2 بتائی ہے۔ زلزلے کے بعد ایک گھنٹے میں کئی طاقت ور آفٹرشاکس آئے ہیں۔ جن کی وجہ سے سب وے سروس اور ٹرین سروس معطل ہوچکی ہے۔ اس زلزلے کے بعد پڑوسی ممالک میں سونامی کی بھی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
Discussion about this post