بالی وڈ ایکٹریس تاپسی پنو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دہلی شہر دیگر بھارتی شہروں کے مقابلے میں خواتین کے لیے غیر محفوظ شہر ہے، انہوں نے یہ خود تجربہ کیا ہے، دہلی کے رہائشی اپنی بیٹیوں کو سورج ڈھلتے سے قبل گھر آنے کی تاکید کرتے ہیں جبکہ دیگر شہروں میں ایسا نہیں ہے۔ تاپسی پنو جن کا خود تعلق دہلی سے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بسا اوقات سوچتی تھیں کہ ہر جگہ ایسا ہوتا ہے، ہر جگہ ہی چھیڑ چھاڑ کرنے والے لوگ پائے جاتے ہیں مگر ایسا نہیں ہے، جب دوسرے شہروں میں رہنا شروع کیا تو معلوم ہوا کہ صرف دہلی کے والدین ہی اپنی بیٹیوں کو گھر جَلد لوٹنے کا کہتے ہیں، باقی شہروں میں ایسا نہیں ہے۔ بالی وڈ ایکٹریس کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ۰ انہیں ایک تہوار کے دوران بھیڑ میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔
Discussion about this post