ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ترک صدر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں،جن کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ شہباز شریف اور ترک صدر پاک ترک اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ مہمان صدر پاکستانی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔ ترک صدر 2 دن تک پاکستان کے مہمان رہیں گے۔
Discussion about this post