انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے لیے انگلش فاتح کپتان جوز بٹلر کو قیادت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس ٹیم میں پاکستان کے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی دونوں نے ایونٹ میں گیارہ گیارہ کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں فائنل کے پلئیرآف دی میچ سیم کرن، مارک ووڈ اور ایلکس ہیلز شامل ہیں۔ یوں انگلش ٹیم کے 4 کھلاڑی اس ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ اسی طرح بھارت کی جانب کوہلی اور سوریا کمار یادیو کو چنا گیا ہے۔ زمبابوے کے سکندر رضا اور کیوی بلے باز گلین فلپس اور جنوبی افریقی اینرخ نورکیا بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔ ہردک پانڈیا ٹیم کے 12 ویں کھلاڑی ہیں۔
Discussion about this post