انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی جیوری نے بھارتی تفریحی مقام گوا میں ہی بیٹھ کر ” کشمیر فائلز” کو بے ہودا اور پروپیگنڈا مووی قرار دے کر انتہا پسند اور متعصب ہندوؤں کو بے نقاب کرکے رکھ دیا۔ ” کشمیر فائلز” میں کشمیری مسلمانوں کو بطور دہشت گرد پیش کیا گیا اور تاثر یہی دیا گیا کہ کشمیری مسلمان، ہندو پنڈتوں پر ظلم و ستم کررہے ہیں۔ بھارت بھر میں اس فلم نے بہترین کاروبار کیا اور انتہا پسند مودی نے ” کشمیر فائلز” کو زبردست فلم قرار دیا۔ اسی خوش فہمی میں انٹرنیشنل فلمی میلے میں اسے شامل کیا گیا لیکن جیوری نے جب اسے دیکھا تو انتہائی مایوسی کا اظہار کیا۔ متھن چکرورتی، انوپم کھیر اور پلوی جوشی کی اس فلم کو جیوری کے سربراہ ناڈو لیپڈ نے انتہائی بکواس فلم تصور کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں حیرت ہے کہ کیسے ایسی فلم کو فلمی میلے میں شامل کیاگیا۔ یہ ایک پروپیگنڈا فلم ہےجس میں مخصوص گروہ کو ظالم اور دوسرے کو مظلوم دکھایا گیا۔ فلم کا موضوع سیاق و سباق سے ہٹ کر رہا جس میں یک طرفہ واقعہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ” کشمیر فائلز” بھارتیا جنتا پارٹی کی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا مووی تسلیم کی گئی تھی اور انتہا پسند مودی سرکار نے مختلف ریاستوں میں اسے ” ٹیکس فری ” قرار دے کر سپر ہٹ بنانے میں اپنا کردار ادا کیا تھا۔
Discussion about this post