امریکی ٹی وی سی این این نے خصوصی طور پر ” دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” کے مرکزی کردار فواد خان کا خصوصی انٹرویو کیا۔ جن کا کہنا تھا کہ 2022 ان کے لیے ہی نہیں بلکہ پاکستانی فلم نگری کے لیے شاندار رہا۔ فواد خان کہتے ہیں کہ ” دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” نے فلموں کے معیار کو بلند کیا اور یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ یہ دوسری فلموں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔ فواد خان کا کہنا تھا کہ اگر فلم بھارت میں ریلیز ہواس سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ یہ ریلیز اسی طرح ہوگی جس طرح عید یا دیوالی کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد اور نیک خواہشات دی جاتی ہے۔ فواد خان کا ماننا ہے کہ اس طرح سے سفارتی تعلقات بھی خوش گوار ہوں گے۔ اُدھر فلم کے ہدایتکار بلال لاشاری نے خوش خبری سنائی ہے کہ ان کی تخلیق نے باکس آفس پر 100 کروڑ روپے جبکہ دنیا بھر میں 10 ملین ڈالرز کی کمائی کرلی ہے۔
Perfect timing as #thelegendofmaulajatt crosses 100 Cr. tonight at the Box Office in Pakistan and $10 milion worldwide. Once again, a big thank you to team MJ and fans of #TLOMJ across the world who made this film a roaring success. Wishing you all a very happy new year! pic.twitter.com/CyGT4kGtTU
— Bilal Lashari (@blashari) December 31, 2022
Discussion about this post