سال 2025 ٹک ٹاک نے پاکستان میں کری ایٹرز ایوارڈز2024ءکے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔یہ ایونٹ، جس کا شدت سے انتظار کیا جاتا ہے،ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں، ٹیلنٹ اور جذبے کا جشن مناتا ہے، بہترین کری ایکٹرز کو سامنے لاتا ہے جو پلیٹ فارم پر ناظرین کو متاثر اور مشغول رکھتے ہیں۔ پاکستانی صارفین ٹک ٹاک پر اپنے پسندیدہ نامزد کری ایٹرز کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ اس میں حصہ لینے کے لیے صارفین ٹک ٹاک پر مخصوص ووٹنگ ہب تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جہاں وہ ہر کیٹگری میں اپنے پسندیدہ نامزد کری ایٹر کا انتخاب کرسکتے ہیں اور اس کے حق میں اپنا ووٹ رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

ووٹنگ کی مدت 10 فروری،2025ء کو رات 11 بجکر 59 منٹ پر ختم ہوگی۔ ٹک ٹاک ایوارڈز 2024ء میں مختلف کیٹگریز میں غیر معمولی کانٹنٹ تخلیق کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔ اس سال کے نامزد افراد کا انتخاب اُن کی تخلیقی صلاحیتوں، کانٹنٹ کے اصل ہونے اور ٹک ٹاک کمیونٹی پر اس کے اثرات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔کیٹگریز اور نامزد افراد درج ذیل ہیں: کری ایٹر آف دی ایئر: دانیال کنول، عدیل چودھری، مسٹر بیٹری، کین ڈول اور آرزو فاطمہ ۔ ایمرجنگ کری ایٹر آف دی ایئر: عباس بخاری، میران علی خان، محمد دانیال، مینی ٹیک اورنور شامل ہیں۔ لانگ فارم ون منٹ کنٹینٹ کریئٹر آف دی ایئر کی کیٹیگری کے لیے اسامہ خان، بلال منیر، دانیال شیخ، چوہدری ولید رؤف اور حافظ احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔ فوڈ کریئٹرآف دی ایئر کی کیٹیگری کے لیے سامی ایکس اسٹریٹ، خدیجہ ملک، آمنہ اشرف ، چودھری دانش اور قاسم خان کو نامزد کیا گیاہے۔ انٹرٹینمنٹ کریئٹر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں عبید، رضا نقاش، تمکنت منصور، سلمان نعمان اور برادرز ویلاگ کو نامزد کیا گیا ہے۔

بیوٹی اینڈ فیشن کریئٹر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں چوہدری عبدالرحمٰن، اعزاز ہیش ٹیگمی، ذکیا نور، ہمنا زاہد اور کائنات فیصل کو نامزد کیا گیا ہے۔ ٹریول کریئٹر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں آصف عاشور، ابرار حسن، زنیرکمبوہ، زینتھ عرفان اور لئیق عباس کو نامزد کیا گیا ہے۔ سوشل امپیکٹ کریئٹر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں قاضی اکبر، بلال حسن، آزاد چائے والا، ہشام سروراور حذیفہ علی کو نامزد کیا گیا ہے۔ ’اوجی‘ کریئٹر آف دی ایئر کیٹیگری میں ذوالقرنین سکندر، جنت مرزا،اریکا حق، سڈ ریپراور حارث علی کو نامزدی کیا گیا ہے۔
Discussion about this post