پاکستانی حکومت نے افغان حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد اب 10 دن کی بندش کے بعد طورخم بارڈر کھول دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ امپورٹ اور ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ گاڑیوں کی آمدو رفت بحال ہوگئی ۔ کسٹم عملہ نے تجارتی سامان کی کلیئرنس کا کام شروع کر دیا۔ طورخم بارڈر کی بندش کی وجہ سے سرحد کے دونوں اطراف ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنسی ہوئی تھیں۔ بارڈر پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث بند کیا گیا تھا۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا تھا کہ سرحد کی بندش عارضی ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں کچھ پیش رفت ہوگی۔
Discussion about this post