اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ فوج داری کارروائی کیس سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوج داری کیس کا قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدام قرار دے دیا۔ ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کرنے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق فوج داری کارروائی کیس دوسری منتقل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ہمایوں دلاور ہی کیس کی سماعت کریں گے۔ ہائی کورٹ نے جج ہمایوں دلاور کے فیس بک اکاؤنٹ سے متعلق تحقیقات کا حکم دیا۔
Discussion about this post