وفاقی حکومت نے توشہ خانے کا تمام ریکارڈ کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹوئٹ بیان جاری کرتےہوا کہا ہے کہ کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ ریلیز کرنے کی اجازت دے دی۔ یہ ریکارڈ بہت جلد کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردیا جائے گا۔
کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ ریلیز (declassify)کرنے کی اجازت دے دی یہ ریکارڈ انشاءاللہ بہت جلد کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پہ پوسٹ کر دیا جائے گا۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) March 9, 2023
Discussion about this post