وفاقی حکومت نے توشہ خانہ پالیسی 2023 فوری طور پر نافذ کردی جس کے بعد کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں، قیمتی گھڑیاں، زیورات اور قیمتی تحائف حاصل کرنے پر مکمل بندش ہوگی۔ جس کے بعد اب صدر، وزیراعظم ،کابینہ ارکان، ججز ، سول و ملٹری افسران پر 300 ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی ہوگی ۔ اس کے علاوہ یہ افراد ملکی و غیر ملکی شخصیات سے کیش بطور تحفہ وصول نہیں کرسکتے۔ توشہ خانہ پالیسی 2023 کے اطلاق کے بعد مجبوراً کیش تحفہ وصول کرنے پر پوری رقم قومی خزانے میں جمع کرانا ہوگی جبکہ بطور تحفہ ملنے والی گاڑیاں اور نادر نوادرات کوئی بھی شخصیت خریدنے کی اہل نہیں ہوگی۔ گاڑیاں سینٹرل پول میں جبکہ قیمتی نوادرات سرکاری مقامات پر سجائے جائیں گے ۔
صدر، وزیراعظم، کابینہ ارکان، ججز، سول و ملٹری افسران 300 ڈالر سے کم مالیت کا تحفہ مارکٹ ویلیو پر خریدنے کے اہل ہوں گے اور 300 ڈالر سے زائد مالیت کے تحائف ریاست کی ملکیت سرعام نیلامی کے ذریعے عام افراد بھی خرید سکیں گے۔ طلائی اور چاندی کے سکے مرکزی بینک کے حوالے ہوں گے ، صدر و وزیراعظم کے سوا دیگر شخصیات اپنے اہل خانہ کیلئے تحائف وصول نہیں کریں گی۔ خلاف ورزی پر متعلقہ شخصیت کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
Discussion about this post