عالمی کپ 2023 میں اب ایک نیا تنازعہ سامنے آگیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش میں ہیں جس میں بھارتی کپتان روہیت شرما کو ٹاس کرتے ہوئے سکہ دور پھینک رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے مطابق روہیت شرما اس قدر دور سکہ پھینکتے ہیں کہ مخالف کپتان کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ ٹاس ہارے ہیں یا جیتے ، اب یہ کام میچ ریفری کرتا ہے جو بتاتا ہے کہ ٹاس بھارت نے جیتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عالمی کپ میں بھارت کے میچز میں ایسا نوٹ کیا گیا جس میں روہیت شرما یہ عمل کررہے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کون سا طرز عمل ہے کہ سکہ دور پھینکا جائے اور کوشش کی جائے کہ مخالف کپتان یہ جان نہ پائے کہ ٹاس کا نتیجہ کیا ہے۔ تبصرہ نگاروں کے مطابق روہیت شرما کا مسلسل ٹاس جیتنا مشکوک ہے۔ کیوں روہیت شرما ہی ٹاس جیت رہے ہیں۔
Very strange the way Rohit Sharma throw the coin at toss, far away, don’t let other Captains to see, compare to other Captains in the WC , any reason?? @BCCI @TheRealPCB @CricketAus @CricketSouthAfrica #sikanderbakht #WorldCup23 #IndiaVsNewZealand @ImRo45 @ICC pic.twitter.com/KxhR2QyUZm
— Sikander Bakht (@Sikanderbakhts) November 15, 2023
میگا ایونٹ کے دوران روہیت نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ جبکہ گروپ میچز کے دوران پاکستان، افغانستان انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور سری لنکا کے خلاف میچز میں ٹاس جیتا تھا۔ یاد رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں آئی سی سی کی اجازت کے بغیر بھارتی کرکٹ بورڈ نے میچ سے قبل پچ تبدیل کردی تھی۔
Discussion about this post