ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ نے ہدایت کی ہے کہ شام 5 بجے کے بعد سے افطار تک شہریوں کے چالان نہ کیے جائیں اور افسران یا اہلکار شہریوں کے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ جو افسران یا اہلکار کسی شہری کے ساتھ بداخلاقی یا بدتمیزی سے پیش آئیں گے ان کے خلاف حکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ چالاننگ افسران صرف موونگ وائلیشن کے چالان کریں گے۔ ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کے مطابق ٹریفک کی روانی کو ہر صورت یقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اگر کوئی فیملی کے ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کو چالان کے بجائے وارننگ دی جائے اور ان کی رہنمائی کی جائے جبکہ ون وے کی خلاف ورزی پر بطور خاص توجہ دی جائے۔
ڈی جی آئی ٹریفک احمد نواز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ چلاننگ آفیسر باڈی وارن کیمرے کے بغیر چالان نہیں کریںگے اور نہ ہی افسران و اہلکار ایک ساتھ کھڑے ہونگے ۔ افسران اضافی نشستوں والے رکشوں کی جگہ جگہ پارکنگ ختم کروائیں۔ تمام سیکشن اپنے ایریاز کے حساب سے لفٹنگ کی ٹائمنگ کے بورڈ آویزاں کریںگے اور گاڑیوں کی لفٹنگ کا ایک مخصوص ٹائم مقرر کیا جائے۔
Discussion about this post