معاہدے کے بعد تحت 75 بڑی مال بردار گاڑیوں پر مشتمل قافلہ سیکوریٹی حصار میں پارا چنار کا رخ کررہا ہے جبکہ کرم کے لیے قافلے کو روانہ کرنے کے لیے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف بھی پہنچ گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ بیرسٹر سیف، وزیراعلیٰ کے پی علی امین کی خصوصی ہدایت پر جمعہ کی شب کوہاٹ پہنچے تھے جہاں سے وہ کمشنر کوہاٹ، ڈی آئی جی سمیت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے دیگر افسران کے ساتھ اگلی منزل کی جانب روانہ ہوئے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ 75 بڑی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ سیکیورٹی حصار میں کرم روانہ کیا جائے گا، قافلے میں 22 ویلر، 10 ویلر اور 6 ویلر ٹرکس شامل ہیں۔ خوراک کی اشیا سمیت ادویات، گیس سلنڈر اور دیگر سامان قافلے میں شامل ہیں، 5 ٹرک ادویات، 10 ٹرک سبزیاں، 9 ٹرک گھی اور آئل، 5 ٹرک اٹا، 7 ٹرک چینی، 2 ٹرک گیس سلنڈرز، اور 26 ٹرک دیگر کریانہ اشیا کی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑیوں کا قافلہ چھپری کے مقام پر ہیں، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔
Discussion about this post