سابق صدر کو ریاست کولوراڈو کی عدالت نے بغاوت میں ملوث افراد کو عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی شق کے تحت 2024 کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے نا اہل قرار دیا۔ ٹرمپ پہلے امریکی سابق صدر ہوں گے جنہیں الیکشن میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے کا اطلاق صرف کولوراڈو کی ریاست پر ہوگا۔ یہ فیصلہ امریکا کی دیگر ریاستوں پر لاگو نہیں ہوگا جبکہ اس کا اطلاق 5 مارچ کو ہونے والے ریاست کے بنیادی الیکشن پر ہوتا ہے جن میں ووٹرز صدر کے لیے اپنے پسندیدہ امیدوار کا انتخاب کرتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو کیپیٹل ہل حملے میں ملوث ہونے کے باعث نا اہلی کا سامنا ہے۔ ٹرمپ کے وکیل نے اس فیصلے کے خلاف کڑی تنقید کی ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ جمہوریت کے خلاف ہے جس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جائے گی۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ٹرمپ 4 جنوری 2024 تک امریکا کی مرکزی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔ ٹرمپ اور ان کے حامیوں پر الزام ہے کہ وہ 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل حملے میں ملوث ہیں۔
Discussion about this post