ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق چرچ میں ہونے والی افتتاحی دعائیہ تقریب کی پادری بائیں بازو کی انتہا پسند اور ٹرمپ کی مخالف ہیں۔ پادری کے بات کرنے کا انداز ناگوار تھا، وہ اور ان کا چرچ عوام سے معافی مانگیں۔ یاد رہے کہ پادری نے دعائیہ تقریب میں کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ تارکینِ وطن میں خوف کا بیج بو رہے ہیں۔ انہوں نے صدر ٹرمپ سے تارکینِ وطن کے خلاف اقدامات پر نظرِ ثانی کی اپیل کی تھی۔ ان کا تو یہ بھی کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمارے کھیتوں میں کام کرتے ہیں، ہماری عمارتوں کو صاف رکھتے ہیں، یہ لوگ ریسٹورنٹس میں ہمارے گندے برتن دھوتے ہیں۔یہ لوگ شاید امریکی شہری نہ ہوں اور نہ ہی ان کے پاس ضروری دستاویز ہوں لیکن ان میں زیادہ تر لوگ جرائم پیشہ نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے غیر قانونی تارکینِ وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Discussion about this post