وائٹ ہاؤس کے مطابق عالمی فوجداری عدالت یعنی آئی سی سی کے حکام، ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور ان پر سفری پابندیاں بھی لگادی گئی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے امریکا اور اسرائیل کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنایا ہے۔ اس عدالت نے نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کر کے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندی کے صدارتی حکم نامے پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔امریکا اور اسرائیل عالمی فوجداری عدالت کے رکن نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال عالمی عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کیے تھے۔عالمی عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیرِ دفاع یووگیلنٹ کے بھی وارنٹ جاری کیے تھے۔
Discussion about this post