امریکی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی سابق صدر کو سزا سنائی جارہی ہے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی پر مجرم قرار دیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا نیویارک کی جیوری نے سنائی، ڈونلڈ ٹرمپ پر 34 الزامات عائد کیے گئے تھے جو کہ ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر کی ادائیگی کے گرد گھومتے تھے۔ امریکی زرائع ابلاغ کے مطابق یہ رقم فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کودی گئی تھی۔ ٹرمپ پر الزام تھا کہ ان کے اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر تعلقات کو پوشیدہ رکھنے کے لیے اسٹارمی ڈینئلز کو رقم دی گئی تھی جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیت گئے تھے۔
اب معلوم ہوا ہے کہ ٹرمپ کو 11 جولائی کو سزا سنائی جائے گی، سابق صدر کو جیل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ جرمانے کے قومی امکانات ہیں۔ اُدھر اگلے الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا۔ ٹرمپ فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا گیا ہے، وہ آخر تک لڑتے رہیں گے۔
Discussion about this post