ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے صدارتی انتخابات کا دنگل جیت لیا۔ ری پبلکن امیدوار مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے دوسری بار صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جب کہ کاملا ہیرس اب تک 266 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔صدارتی انتخاب میں جیت کے لیے 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ کی ضرورت تھی جب کہ 7 پانسہ پلٹ ریاستیں ایریزونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولائنا، پینسلوینیا اور اور وسکانس کو کسی بھی امیدوار کی جیت کے لیے انتہائی اہم سمجھا جارہا تھا۔ سینیٹ میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو کاملا ہیرس کی پارٹی پر برتری حاصل ہے، ایوان نمائندگان کی 100 نشستوں میں ری پبلکنز نے 51 سیٹیں جیت کر اکثریت حاصل کر لی، ڈیموکریٹس کی 42 نشستیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ 20 جنوری 2025 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
Discussion about this post