نیویارک کی عدالت نومنتخب صدر ٹرمپ کو اداکارہ کو دی گئی رقم مبینہ طورپر پوشیدہ رکھنے کے کیس میں 10 جنوری کو سزا سنائے گی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا صدر منتخب ہونا کیس کو ختم کرنے کا جواز پیش نہیں کرتا۔ ٹرمپ سزا سننے کے لیے ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک پر پیش ہوسکتے ہیں۔ اس اعلان کے بعد نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بیان میں عدالت کے حکم کو رد کردیا۔ ٹرمپ کے مطابق جج کا حکم غیرقانونی سیاسی حملہ ہے۔ یہ مقدمہ جعلی ہے۔ اگر سزا دی گئی تو یہ آئین کے منافی ہوگا۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو مئی 2024 میں بالغ فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینیلز کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کو چھپانے کے الزام میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ ٹرمپ نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔
Discussion about this post