غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے اپنے ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی پہلی باضابطہ ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں روس ، یوکرین جنگ سمیت متعدد مسائل پر بات چیت کی گئی۔ ترک صدر اردگان نے ٹرمپ کی طرف سے یوکرین میں 3 سالہ جنگ کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کی اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ اردگان نے شام کی صورتحال کا بھی ذکر کیا اور شام پر سے امریکی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ پابندیوں کی وجہ سے ہمسایہ ممالک بین الاقوامی مالیاتی نظام کے ردعمل کے خوف سے شام کو مدد فراہم کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ ترکیہ میڈیا کا کہنا ہے کہ اردگان نے ترکی کی دفاعی صنعت پر امریکی کانگریس کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔ وائٹ ہاوس کی جانب سے تاحال دونوں ممالک کے صدور کے مابین ہونے والی اس اہم گفتگو کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
Discussion about this post