امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق شدید نوعیت کے ان زلزوں کے جھٹکے قبرض، اردن، لبنان، یونان اوراسرائیل تک میں محسوس کیے گئے۔ ترکیہ میں 70 سے زائد جبکہ شام میں 42 افراد جاں بحق ہوئے۔ سینکڑون کی تعداد میں شہری ملبے تلے دبے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے جنوبی شہر کہرا منمار اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ زلزلہ رات میں سوا 4 بجے کے قریب آیا جب کئی افراد سوئے ہوئے تھے۔ دیکھتے ہی دیکھتے عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ شہری خوف کی وجہ سے سڑکوں پر آگئے۔ زلزلے کے یہ خوف ناک اور دہشت زدہ جھٹکے ایک منٹ تک جاری رہے۔ آفٹر شاکس ترکیہ کے وسطی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، جن کی شدت 6.7 ریکارڈ بتائی جارہی ہے ، آفٹر شاکس تقریباً 11 منٹ بعد محسوس کیے گئے۔
Discussion about this post