سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے پاکستانی مسافروں کو خبردار کیا کہ وہ ترکیہ ( ترکی) جاتے ہوئے کسی بھی صورت چھالیہ سامان میں نہ رکھیں کیونکہ ترکیہ قانون کے مطابق چھالیہ منشیات کی کیٹگری میں آتی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق چھالیہ لے جانے پر مسافروں کو سخت سے سخت سزا کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہےجس میں قید نمایاں ہے۔ یاد رہے کہ پاکستانی مسافر محمد اویس نے ستمبر میں ترکیہ کا رخ کیا تو سامان میں چھالیہ کے پیکٹ بھی لے گئے۔ ائیرپورٹ حکام نے انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ چھالیہ کے تجزیے کرائے گئے تو یہ بات سامنے آئی کہ چھالیہ میں کوئی نشہ اور چیز شامل نہیں۔ عدالت نے محمد اویس کو رہا کردیا۔ جس کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو پابند کیا ہے کہ وہ ترکیہ جاتے ہوئے چھالیہ لے کر ہی نہ جائیں۔
Discussion about this post