انگریزی سیریز ’’دی اسمال ونڈر‘‘ سے متاثر ہونے والے بھارتی ڈرامہ ’’کرشمہ کا کرشمہ‘‘ ایک زمانے میں بچوں کا پسندیدہ ترین تصور کیا جاتا تھا۔ جس میں روبوٹ کا کردار ادا کرنے والی جھنک شکلا نے سوپنل سوریاونشی سے شادی کرلی ہے، جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ جھنک شکلا مشہور بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ سپریا شکلا کی بیٹی ہیں۔ جھنک نے ڈرامہ سیریل ’’کنڈلی بھاگیہ‘‘ سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔ انہوں نے فنی کیریئر کا آغاز بچوں کے مشہور ڈرامہ سیریل ’’سون پری‘‘ سے کیا تھا، جب کہ انھوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’’کل ہو نہ ہو‘‘ میں اداکارہ پریتی زنٹا کی چھوٹی بہن کا کردار بھی ادا کیا۔
View this post on Instagram
جھنک اداکاری کے شعبے میں کئی کامیاب کردار کرنے کے علاوہ پیشے کے لحاظ سے ماہر آثار قدیمہ ہیں، جبکہ ان کے شوہر سوپنل سوریاونشی مکینیکل انجینئر ہیں۔
Discussion about this post