فلسطینی اتھارٹی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اشتعال انگیز مواد دکھانے پر قطر کے الجزیرہ ٹی وی کی نشریات معطل کردیں۔ وزارتی کمیٹی نے فلسطین میں تنازعات کو ہوا دینے والے مواد اور رپورٹس کو نشر کرنے پر براڈکاسٹر کے آپریشنز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ الجزیرہ ٹی وی کو گزشتہ ہفتے اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین کیمپ میں فلسطینی سیکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان کئی ہفتوں سے جاری تعطل کی کوریج پر فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ گزشتہ سال مئی میں اسرائیل میں قطر کے ملکیتی نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مقامی آپریشنز کو بند کرنے کے حکومتی فیصلے کے بعد اسرائیلی پولیس نے یروشلم میں ہوٹل پر چھاپہ مارا تھا، ہوٹل کے کمرے کو نشریاتی ادارہ اپنے ڈی فیکٹو آفس کے طور پر استعمال کرتا تھا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ نے اس بنیاد پر نیٹ ورک کو بند کر دیا تھا کہ جب تک کہ غزہ میں جنگ جاری ہے، قطری ٹیلی ویژن نیٹ ورک سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
Discussion about this post