مچھر کالونی میں بدمست اور مشتعل ہجوم نے ٹیلی کام انجینیئر جاوید اور ان کو ڈرائیور کو مار مار کر زندگی کا حق چھین لیا۔ واقعہ ڈاکس تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ دونوں ملازمین سگنلز چیک کرنے کے لیے آئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں نے راستہ دریافت کیا تھا۔ اسی دوران محلوں والوں نے شور مچانا شروع کردیا کہ بچوں کو اغوا کرنے آئے ہیں۔ جس پر محلے دار آپے سے باہر ہوگئے۔ ایک اور عینی شاہد کے مطابق دونوں افراد سے جب ان کا آئی ڈی کارڈ مانگا تو انہوں نے اس سے معذرت کرلی جبھی شک ہوا۔ ان کے پاس گاڑی میں3 بیگ بھی تھے اُنھوں نے وہ بھی چیک نہیں کروائے جس پر عوام کو غصہ آ گیا۔ مشتعل ہجوم نے دونوں ٹیلی کام ملازمین پر بدترین تشدد کیا اور اس قدر مارپیٹ کی کہ دونوں ہی جان ہی چلی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تمام تر شواہد اکٹھے کررہی ہے۔
Discussion about this post