بھارتی ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں کی مجسٹریٹ عدالت نے انوکھا فیصلہ سنادیا۔ رکشہ ڈرائیور رؤف خان نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری تھی جس کے بعد دونوں میں جھگڑا ہوا۔ معاملہ کورٹ کچہری تک پہنچا تو عدالت نے رؤف خان کو سڑک حادثے کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے مجرم قرار دیا۔ مجسٹریٹ نے سزا دینے کے بجائے رکشہ ڈرائیور رؤف کو یہ حکم دیا کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ 5 وقت کی نماز پڑھے گا ساتھ ہی وہ درخت بھی لگائے گا۔
رکشہ ڈرائیور نے سماعت کے دوران بتایا تھا کہ وہ نماز نہیں پڑھتا۔ 30 برس کے رؤف کو حکم ملا ہے کہ وہ 2 درخت مسجد کے احاطے میں میں لگائے گا جس کی دیکھ بھال بھی اس کی ہی ذمے داری ہوگی۔ 1958 کا پروبیشن آف آفنڈرز ایکٹ کا سیکشن 3 مجسٹریٹ کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ کسی مجرم کو نصیحت یا وارننگ کے بعد رہا کر دے تاکہ وہ جرم کو دوبارہ نہ کرے۔
Discussion about this post