بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے سابق مشیر شہزاد اکبر پر برطانیہ میں تیزاب حملہ ثابت نہیں ہوسکا، جس کی وجہ سے برطانوی پولیس نے تحقیقات بند کردی ہیں۔ یاد رہے کہ شہزاد اکبر کی طرف سے خود پر تیزاب حملے کا دعویٰ کیا گیا تھا، برطانوی پولیس نے تحقیقات شروع کیں لیکن اس حوالے سے کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ 6 ماہ تک جاری رہنے والی تحقیقات کے دوران برطانوی پولیس نے شہزاد اکبر کی رہائش گاہ کے اطراف کیمرے چیک کیے اور کئی گھنٹوں کی فوٹیجز دیکھنے کے باوجود کوئی حملہ ثابت نہیں ہو سکا۔ برطانوی پولیس نے شہزاد اکبر کو 3 ہفتے قبل ہی اس بارے میں بتادیا تھا۔
Discussion about this post