اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے چانسلری عمارت میں یومِ پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر افسران، عملہ، اور ان کے اہلِ خانہ موجود تھے، جنہوں نے پاکستان کے نظریے اور مقاصد سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔سفیر عاصم افتخار احمد نے پاکستان کے بانی رہنماؤں کی قربانیوں اور خدمات کو یاد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے آزادی سے قبل کے جغرافیائی و سیاسی چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے معماروں نے آزادی کے حصول کے لیے ایک جامع حکمت عملی اپنائی اور خواتین، طلبہ، اور نوجوانوں سمیت تمام طبقات کو متحرک کیا۔
سفیر عاصم افتخار احمد نے پاکستان کی 78 سالہ تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے درپیش چیلنجز اور کامیابیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے فروری 2019 میں بھارتی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور پاکستان ایئر فورس کے مؤثر جواب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف ملک کے مضبوط دفاع کو ثابت کیا۔ پاکستان کے علاقائی امن کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، سفیر عاصم افتخار احمد نے بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ۔ تقریب کا اختتام صدر، وزیرِاعظم، اور نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ کے پیغامات کی تلاوت سے ہوا۔ بعد ازاں، سفیر عاصم افتخار احمد نے قومی ترانے کی دھن پر پاکستانی پرچم بلند کیا، اور یومِ پاکستان کو بھرپور ملی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
Discussion about this post