اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سےامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے لئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔ امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو مل کر دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے لائحہ عمل بنانا ہو گا۔ ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان میں تعیناتی کے دوران تمام اداروں کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور امریکی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نیٹلی بیکر بھی اس موقع پر موجود تھیں
Discussion about this post