پاکستانی سماجی رہنما صارم برنی کی حراست پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ، بچوں کی خرید و فروخت اور غیر قانونی گود لینے جیسے جرائم کی روک تھام پاکستان اور امریکا کے باہمی دلچسپی کے شعبے ہیں۔ امریکا اپنی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتا ہے کہ وہ بین الملکی گود لینے کے عمل میں شامل بچوں اور خاندانوں کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات پر نظر رکھے۔ یاد رہے کہ ایف آئی اے حکام نے صارم برنی کو امریکا سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف پاکستان سے بچوں کی امریکا اسمگلنگ کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
Discussion about this post