امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہمیشہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی مخالفت کی ہے اور ہم اسی پالیسی پر قائم ہیں۔ امریکا مہلک ہتھیاروں کی حمایت کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا تاکہ دنیا اور ہم ان مہلک ہتھیاروں سے محفوظ رہ سکے۔ مہلک ہتھیاروں پر پابندی دراصل امریکی قومی سلامتی کی ضمانت ہے اسی لیے پابندیوں اور دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے بیلسٹک پروگرام پر کڑی نظر ہے، تاہم پاکستان قریبی دوست ملک بھی رہا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ چین کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے مبینہ طور پر پاکستان کے شاہین 3 اور ابابیل سسٹم کے لیے آلات کی خریداری پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
Discussion about this post