کراچی کے نوجوان سے شادی کی خواہش مند امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس جناح اسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔ امریکی خاتون کو گزشتہ صبح 4 بجے پولیس جناح اسپتال میں لے کر آئی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ اونیجا کے پیروں میں بہت سوجن ہے اور وہ عجیب باتیں کر رہی ہیں۔ امریکی خاتون اونیجا کے اسپتال میں مختلف ٹیسٹ کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے امریکی خاتون سے متعلق نئے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے تھے۔ خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کا امریکا میں مقیم بیٹا بھی منظرِ عام پر آیا۔ دوسری جانب امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے تازہ بیان کے مطابق اپنے ملک واپس جانے کیلئے تیار ہیں لیکن انکے پاس اس وقت پیسوں کی کمی ہے۔اونیجا نے مطالبہ کیا کہ ہے مجھے نیویارک جانے کیلیے ٹکٹ دیا جائے، میں اپنے ملک جانے کیلئے تیار ہوں۔
Discussion about this post