پاکستانی لڑکے سے محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون ناکام ہو کر واپس وطن امریکا لوٹ گئیں۔ نیویارک کی رہائشی اور اونیجا اینڈریو رابنسن 4 ماہ سے کراچی میں دربدر پھر رہی ہیں۔ اب وہ امریکا واپسی کے لیے فلائی کرچکی ہیں اور براستہ دبئی وطن واپس پہنچیں گی۔اونیجا 11 اکتوبر کو ایک نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں اور ویزا ختم ہونے پر ان کو 10 نومبر تک ملک چھوڑ جانا تھا لیکن وہ واپس نہیں گئیں۔ وہ کراچی کے علاقے گارڈن میں مبینہ دوست کے گھر کے باہر پہنچ گئیں اور کئی دن وہاں قیام کیا پھر ایک فلاحی ادارے نے انہیں پناہ دی جس دوران طبیعت خراب ہونے پر خاتون کو چند روز پہلے جناح اسپتال کے خصوصی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا جہاں خاتون میں بائی پولر ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی تھی۔ کئی دن کے علاج کے بعد جناح اسپتال میں خاتون کو 5 رکنی میڈیکل بورڈ نے جمعے کی شام ہی سفر کے لیے فٹ قرار دے کر اسپتال سے ڈسچارج کر دیا تھا۔
Discussion about this post