امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے کا باضابطہ اعلان خلیج میکسیکو کے اوپر سے گزرتے ہوئے کیا، جب وہ اپنے طیارے میں سپر بال کا میچ دیکھنے کے لیے جا رہے تھے۔ انہوں نے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کے اپنے حکم کا جشن منانے کے لیے 9 فروری کو ’خلیج امریکا‘ کا دن منانے کے اعلان پر بھی دستخط کردیے۔ دوسری جانب میکسیکو کا کہنا ہے کہ امریکا قانونی طور پر خلیج کا نام تبدیل نہیں کر سکتا کیونکہ اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق کسی بھی ملک کا خودمختار علاقہ ساحل سے صرف 12 ناٹیکل میل دور تک پھیلا ہوا ہے۔ اُدھر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ بہت اچھا کام ہوا ہے اور آج ہم پہلی بار خلیج امریکا کے اوپر پرواز کر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے اپنی حلف برداری کے دن محکمہ خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ ایک ماہ میں خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا رکھنے کے حوالے سے ضروری اقدامات کرے۔.
Discussion about this post