ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ 50 لاکھ ڈالرز کا ایک ایسا ’گولڈ کارڈ‘ متعارف کرنا چاہتے ہیں جسے خرید کر امریکی مستقل شہریت حاصل کی جاسکے گی۔ یہ ای بی۔5 ویزہ پروگرام کا متبادل ہوگا جس کے تحت ایسے افراد کو امریکی شہریت دی جاتی ہے جو امریکا میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کہتے ہیں کہ یہ کارڈ ، گرین کارڈ کی مراعات دینے کے ساتھ ساتھ شہریت حاصل کرنے کا ذریعہ بھی ہوگا، اس کارڈ کو خرید کر دولت مند لوگ امریکا کا رُخ کریں گے۔ اس اسکیم سے متعلق مزید تفصیلات آنے والے ہفتوں میں سامنے آئیں گی۔ یاد رہے کہ ای بی۔5 ویزہ پروگرام کے تحت بین الاقوامی سرمایہ کار امریکا میں سرمایہ کاری اور ملازمتوں کے مواقع کرنے کا وعدہ کرکے امریکی شہریت حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ اسکیم 1990 میں کانگریس نے منظور کرائی تھی۔
Discussion about this post