جنوبی کیرولائنا کی جیل کی ترجمان کرسٹی شین کے مطابق 67 سالہ بریڈ سگمن کو ریاست کے دارالحکومت کولمبیا میں براڈ ریور کریکشنل انسٹیٹیوشن میں 3 افراد پر مشتمل فائرنگ اسکواڈ نے پھانسی دی۔ شام 6 بج کر 5 منٹ پر گولیاں چلائی گئیں اور سگمون کو شام 6 بج کر 8 منٹ پر ایک ڈاکٹر نے مردہ قرار دیا، بلٹ پروف شیشے کے پیچھے سے پھانسی کا مشاہدہ کرنے والے صحافیوں نے بتایا کہ سگمن نے سیاہ رنگ کا جمپ سوٹ پہنا ہوا تھا اور اس کے دل پر کاغذ یا کپڑے سے بنی ایک چھوٹی سی سرخ بیلسی تھی اور اسے ڈیتھ چیمبر میں ایک کرسی پر باندھ دیا گیا تھا۔ آخری بیان میں سگمون نے کہا کہ وہ اپنے ساتھی مسیحیوں کو ’محبت اور اپیل‘ کا پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ سزائے موت کے خاتمے میں ہماری مدد کریں۔ اس کے بعد سگمون کے سر کے اوپر ایک ہوڈ رکھا گیا۔
اس کے تقریبا دو منٹ بعد جنوبی کیرولائنا کے محکمہ اصلاح کے رضاکاروں نے اپنی رائفلوں کو 15 فٹ کی دوری پر ایک دیوار میں ایک کٹے ہوئے ٹکڑے سے فائر کیا۔ سگمن پر الزام تھا کہ اس نے اپنی سابق گرل فرینڈ کے والدین کو بیس بال بلے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ واضح رہے کہ امریکا میں 15 سال بعد پہلی بار فائرنگ اسکواڈ نے گولیاں مارکر سزائے موت پر عملدر آمد کر دیا۔
Discussion about this post