غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی خبروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھروں کی چھتیں ٹوٹ گئیں اور بڑے ٹرک الٹ گئے۔ امریکی ریاست آرکنساس میں 50 سے زائد گاڑیوں کو پیش آنے والے حادثے میں 8 افرادجاں سے چلے گئے ہیں۔ میسوری اسٹیٹ ہائی وے پٹرول نے طوفان سے متعلق 12 ہلاکتوں کی تصدیق کی ۔ ریاستی پولیس نے درختوں اور بجلی کی لائنوں کے گرنے کے ساتھ ساتھ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے سے باخبر کیا ہے، کچھ علاقے بگولوں ، آندھی اور بڑی ژالہ باری سے بدترین انداز میں متاثر ہوئے ہیں۔ مسیسپی کے جنوب میں واقع ریاست کے گورنر کا کہنا ہے کہ اب تک 6 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے اور ہفتہ کی رات دیر گئے 3افراد گم شدہ ہیں۔
اسی طرح ٹیکساس میں مقامی حکام نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ گرد و غبار اور کی وجہ سے گاڑیوں کے حادثات میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہمسایہ ریاست آرکنساس میں حکام کے مطابق طوفان سے 3 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے ہیں وسطی امریکا بھر میں کم از کم ڈھائی لاکھ گھر اور کاروبار اتوار کی صبح تک بجلی سے محروم تھے۔ وسطی خلیجی ساحلی ریاستوں بشمول مسیسیپی اور ٹینیسی میں مزید طوفانوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
Discussion about this post