امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکوریٹی نے بعض مہاجرین اور پناہ گزینوں کے گرین کارڈز کی درخواستوں کے جائزے کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے جس سے وہ افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئے ہیں جو بدامنی کے باعث امریکہ آئے تھے۔ امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز( یو ایس سی آئی ایس ) کی جانب سے جاری کردہ ہدایت ان مہاجرین کو متاثر کرے گی جو پہلے ہی امریکہ آنے کی منظوری حاصل کر چکے ہیں، نیز ان افراد کو بھی جنہیں امیگریشن عدالت میں درخواست دے کر پناہ دی گئی تھی۔ حالانکہ دونوں گروہوں کی مکمل چھان بین ہو چکی ہے۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ وہ مستقل رہائش (لا فُل پرمننٹ ریزیڈنسی) حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے معاملات کو "اضافی جانچ پڑتال” کے لیے عارضی طور پر روک رہا ہے۔
ان کے مطابق فراڈ، عوامی تحفظ، یا قومی سلامتی سے متعلق خدشات کو بہتر طور پر شناخت کرنے کے لیے یو ایس سی آئی ایس کچھ ایڈجسٹمنٹ آف اسٹیٹس (مستقل رہائش کی درخواستوں) کو اضافی اسکریننگ اور جانچ کے مکمل ہونے تک عارضی طور پر روک رہا ہے۔ بیان میں ٹرمپ کے دو مختلف ایگزیکٹو آرڈرز کا حوالہ دیا گیا، جن میں سے ایک میں انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ "داخلے کے خواہشمند، امریکہ میں داخل ہونے والے، یا پہلے سے موجود تمام غیر ملکیوں کی زیادہ سے زیادہ سخت جانچ پڑتال اور اسکریننگ کی جائے، خاص طور پر ان غیر ملکیوں کی جو سیکیورٹی خطرات کے حامل علاقوں یا ممالک سے آ رہے ہیں
Discussion about this post