ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک بیان کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے معیشت کے استحکام کے لیے پیش رفت کی ہے۔ امریکا پاکستان کی قرضوں سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان کی اقتصادی کامیابی کے لیے امریکی حمایت غیر متزلزل ہے، امریکا معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اقتصادی اصلاحات کو ترجیح دینے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ تکنیکی معاہدوں کے ساتھ تجارتی، سرمایہ کاری کے ذریعے رابطے جاری رکھیں گے۔
پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے میتھو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو کشیدگی میں کمی کرنے چاہیے۔ دونوں ممالک کو مسائل کا حل بات مذاکرات سے نکالنا چاہیے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سرحد پار قتل کے الزامات سے متعلق عدم مداخلت کے موقف پر قائم ہیں۔
Discussion about this post