سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر امریکی سینیٹ نے جزوی پابندی کا بل منظور کرلیاہے۔ اس نئی بندش پر ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ درحقیقت آزادیٔ اظہارِ رائے کے خلاف ہو گی۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالرز کا امدادی بل بھی منظور کر لیا۔ یوکرین کو 60.8 ارب ڈالرز کی ادائیگی اس اقتصادی امدادی بل کا حصہ ہے۔ یہی نہیں سرائیل کے لیے 26.4 ارب ڈالرز کی امداد کا پیکیج بھی اس بل میں شامل ہے۔ یہ بل دستخط کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کو بھیج دیے گئے ہیں۔
Discussion about this post