سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی طرح سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ عثمان بزدار کہتے ہیں کہ ان کا ضمیر مطمئن ہے۔ نیک نیتی کےساتھ پنجاب کے عوام کی خدمت کی، 9 مئی کو ہونے والے واقعات قابلِ مذمت ہیں، ان کی مذمت کرتا ہوں۔ فوج کے ساتھ پہلے بھی تھا اور آئندہ بھی رہوں گا۔ عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ 14 ماہ سے مختلف عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں۔
Discussion about this post