عثمان قادر نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ عثمان قادر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے صاحب زادے ہیں، انہوں نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ عثمان قادر نے این او سی کے معاملات سے دل برداشتہ ہو کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، انہیں کافی عرصے سے این او سی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا۔ عثمان قادر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں میرا سفر بڑا شاندار رہا، پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوچز اور ٹیم کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سپورٹ کیا، میں اب نئے باب میں داخل ہو رہا ہوں، اپنے والد کی وراثت کو جاری رکھوں گا۔
Discussion about this post