انوشکا شرما اور ویرات کوہلی سخت آگ بگولہ ہیں۔ وجہ صرف یہ ہے کہ ان کے ہوٹل کے کمرے کی ویڈیو لیک ہوگئی ہےجس پر انہوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ لیک شدہ ویڈیو میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپراسٹار کے ذاتی سامان، کٹس، پرفیومز، جوتوں سمیت دیگر اشیا کی چیزوں کو دکھایا جارہا ہے۔ یہ ویڈیو انسٹا گرام کے تحت منظرعام پر آئی ہےجس میں پرتھ آسٹریلیا میں ویرات کوہلی اور ان کی بیگم انوشکا شرما کا کمرا دکھایا جارہا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو دراصل ان دونوں اسٹارز میں سے کسے ایک کے پرستار نے بنائی ہے۔انوشکا شرما نے انسٹااسٹوری پر لکھا کہ ایسا ہی کچھ ماضی میں بھی ہوتا رہا ہےجب پرستار حد پار کرجاتے ہیں اور یہی عمل اچھا نہیں لگتا۔ یہ نامناسب اور غیر اخلاقی حرکت ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے۔
کوہلی کے مطابق وہ سمجھ سکتے ہیں کہ چاہنے والے من پسند کھلاڑیوں کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں جن کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں لیکن یہ ویڈیو ناقابل برداشت ہے جس نے پرائیوسی کے بارے میں فکرمند کردیا ہے۔ ہوٹل کے کمرے میں یہ پرائیوسی نہیں ملے گی تو پھر کہاں ملے گی؟
View this post on Instagram
Discussion about this post