میلبرن میں جاری چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے آغاز پر 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس نے غیر معمولی بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی بالرز کی پٹائی کردی۔ میچ کے 10ویں اوور کے اختتام پر ویرات کوہلی نے جان بوجھ کر سیم کونسٹاس سے کندھا ٹکرایا۔ جس پر دونوں کے درمیان تکرار ہوئی تاہم عثمان خواجہ اور امپائرز نے بیچ بچاؤ کروا دیا۔
ایک انٹرویو میں سیم کونسٹاس نے کہا کہ شاید ہم دونوں جذباتی ہوگئے تھے، میں اپنے دستانے ٹھیک کر رہا تھا کہ اس دوران کندھے سے معمولی ٹکر لگی جس کا مجھے اندازہ نہیں ہوا تاہم کرکٹ میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔ سیم کونسٹاس نے اپنے ڈیبیو میچ میں 65 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔ انہوں نے جسمریت بمراہ کی 33 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 34 رنز جبکہ محمد سراج کی 19 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 20 رنز بنائے۔ بہرحال سیم کونسٹاس کے ساتھ اس رویے پر کرکٹ تماشائی نے کوہلی پر کڑی تنقید کی ہے ان کے مطابق کوہلی کو بڑے کھلاڑی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اس سارے معاملے پر درگزر کرنا چاہیے تھا لیکن وہ ایک نوجوان کھلاڑی جس کا پہلا ٹیسٹ ہے اس سے بھڑ گئے۔دوسری جانب کوہلی پر میچ فیس کا 20 فی صد جرمانہ اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔
Discussion about this post