پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ فیصلہ وزارت داخلہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش کی ہدایت کے بعد عملدرآمد کے لیے پی ٹی اے کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر تک مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعدیکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کیخلاف کریک ڈاوٴن شروع کیا جائے گا۔ وی پی این کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے، وی پی این بندش کے حوالے سے دوسرا ٹرائل آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔ پی ٹی اے کے مطابق غیر رجسٹرڈ وی پی این سکیورٹی رسک ہیں،غیر رجسٹرڈ وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
Discussion about this post